سرگودھا‘ گاڑیوں میں دوران سفر ماسک کے استعمال اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر9 گاڑی ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج

حکومت کی طرف سے کورونا ایس او پیز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے احکامات پر سرگودھا ڈویڑن کے چاروں اضلاع سرگودھا،خوشاب،میانوالی اور بھکر میں ٹیمیں تشکیل دے کر کاروائی شروع کر دی گئی جس میں بھکر ٹریفک پولیس نے بغیر ماسک مسافر گاڑیوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لئے جبکہ 8 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور 10 گاڑیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ۔

ڈی پی اونے بتایا کہ 28 گاڑیوں کے چالان سمیت 18ہزار 2سو روپے جرمانے کئے۔ڈی پی او بھکر طاہرالرحمن کا کہنا ہے کہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں یہ کاروائیاں جھنگ ،ایم ایم ، ڈی آء خان روڈ پر جاری ہیں جہاں بغیر ماسک ، مسافروں کا فاصلہ نہ رکھنے والی گاڑیوں کیخلاف مہم جاری رہے گی۔ ہے۔کاروائی میں مصروف ٹریفک پولیس نے کہا کہ مسافر گاڑی کی ایک سیٹ پر ایک مسافر سفر کر سکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے