سرگودھا؛ سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے ہفتہ اتور کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل کو روکنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو حکم

ذرائع کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز نے حکومت کی جانب سے دو یوم ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی بندش کو روکنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں اور بتایا گیا کہ اس پابندی کا اطلاق گڈز ٹرانسپورٹس،میڈیکل ودیگر ہنگامی سروس پر نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ ‘ تمام تحصیلوں کے چیف افسران اور اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ پابندی کے ضمن میں بینرز آویزاں کروائیں جبکہ کورونا ایس او پیز کا نفاذ یقینی بنایا جائے تاکہ کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکا جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے