راجن پور: نماز تراویح کے دوران سیکیورٹی انتظامات ہائی الرٹ

 

 

کورونا واٸرس سے بچاٶ کے لیۓ حکومت پنجاب کی طرف سے مساجد کے لیئے جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک میں فرزندان اسلام کو فول پروف سیکورٹی اور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار نے کہا کہ رمضان المبارک میں عبادت گاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کرتے ہوۓ سینکڑوں پولیس اہلکاران اپنے اپنے فراٸض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سحر و افطار کے وقت گشت کو مٶثر بنایا جاۓ جبکہ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے اور رمضان احترام آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیئے ممبران امن کمیٹی بھر پور تعاون کریں۔
ڈی پی او نے کہا کہ پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لۓ تمام وساٸل استعمال کۓ جا رہے ہیں اور انشإ اللہ ہم اپنے فراٸض منصبی انتہاٸی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر انجام دیتے ہوۓ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناٸیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس، محافظ سکواڈ اور پولیس موباٸل کے دستے مسلسل گشت کناں رہیں جبکہ شہر بھر کے مقامات پر ضلع پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گٸ ہے اور جنہیں اپنے فراٸض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایت کی گٸ ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے