کوئٹہ:سرینا ہوٹل کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک اور زخمی جاں بحق

بم دھماکے کا ایک اور زخمی جاں بحق ہوگیاہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ 10 افراد اب بھی زخمی ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے. ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناخت نصیب ، پولیس اہلکار شجاعت عباسی، ہوٹل سیکورٹی گارڈ اسد ، شفٹ منیجر شاہ زیب اور محکمہ جنگلات کا ملازم ایمل کاسی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں دو اسسٹنٹ کمشنر بھی شامل ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے. وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ کوئٹہ کا ایک محفوظ ترین علاقہ ہے، غیر ملکی بھی اسی ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں ایک گاڑی کس طرح ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئی، سیکورٹی کی کسی قسم کی بریچ ہوئی تب ہی گاڑی اندر پہنچی دھماکا خیز مواد گاڑی میں موجود تھا‘وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ دہشت گردی سے بلوچستان کی ترقی روکنے کی کوشش کرنے والوں کو شکست ہو گی.
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے‘پولیس موبائل پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بند دھپ والے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے. واقعے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے