بھارت: اسپتال میں آکسیجن ٹینکر ری فلنگ کے دوران لیگ ہونے کے باعث 22 افراد ہلاک

بھارت میں اسپتال کا آکسیجن ٹینکر ری فلنگ کے دوران لیگ ہوگیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا میں مقامی اسپتال کا آکسیجن ٹینکر ری فلنگ کے دوران لیگ ہوگیا۔ٹینکر میں لکیج کے سبب اسپتال کو آکسیجن کی سپلائی آدھے گھنٹے تک بند ہو گئی جبکہ اس افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئی ہے۔
متعدد افراد کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔آکسیجن ٹینکر کی مرمت 15منٹ میں کردی گئی تھی تاہم اس دوران سپلائی متاثر ہوئے۔دوسری جانب بھارت میں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ایک روز میں پہلی بار تین لاکھ کے قریب افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ مزید 2020 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے