پاک افغان بارڈر پردہشت گردوں کا حملہ ، 4 ایف سی اہلکارشہید ، 6 زخمی ہوگئے

افغان سرحد سے دہشت گردوں کے حملے میں 4 ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منزہ کئی سیکٹرضلع ژوب میں پیش آیا جہاں ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے، حملے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے ، دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں حوالدار نورزمان ، سپاہی شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں ، جب کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے چھ جوان زخمی بھی ہوئے ، زخمی ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے