لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

راہگیر لڑکیوں کی موبائل ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے اوباش سے مزید کئی ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق صابر ٹاؤن کا رہائشی شیخ علی لڑکیوں اور خواتین کی ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے علاوہ انہیں ہراساں بھی کرتا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ ملزم کے خلاف پہلے بھی لڑکیوں کو تنگ کرنے کی شکایت تھی جس پر کاروائی کرکے اسے حراست میں لے کر موبائل سے لاتعداد ٹکٹ ویڈیوز برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ میں جوڈیشل لاک کی ویڈیو بنانے میں بھی ملوث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے