ٹک ٹاک کا شوق، نوجوان نے پستول لوڈ کرکے کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی

سوات میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور قیمتی جان لے لی، نوجوان نے پستول لوڈ کرکے کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا، نوجوان نے پستول لوڈ کرکے کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی۔افسوس ناک واقعہ تحصیل کبل کے علاقے مابنڑ میں پیش آیا،جہاں متوفی حمید اللہ کے کچھ دوست ٹک ٹاک کے لیے اس کی ویڈیو بنا رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے گن لوڈ کرکے اپنی کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے نوجوان کی لاشن پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے شوق کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعات میں بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔ اس سے قبل راولپنڈی میں بھی ایک ایسا ہی ہولناک واقعہ پیش آیا، جب اسکیم تھری پھاٹک کے قریب نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہارگیا۔پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری پھاٹک کے قریب 18 سالہ حمزہ نوید نامی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا تھا، نوجوان کا ساتھی موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیو شوٹ کررہا تھا کہ اسی دوران نوجوان کو پیچھے سے آنے والی ٹرین نے ٹکر ماردی۔تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ٹک ٹاکر کے دوسرے ساتھی کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے