لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفان سے 16افرادہلاک

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی سے پیش آنے والے حادثات میں16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں. اوکاڑہ میں چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے. ساہیوال میں چھتیں گرنے اور آگ لگنے کے واقعات میں 3افراد جاں بحق جبکہ 12زخمی ہوگئے ہیں چک نمبر48جی ڈی اور 88 آر میں گھروں کی چھتیں طوفان کے باعث گرگئیں.
اوکاڑہ اورطارق آباد میں شدید آندھی اور طوفانی بارش سے چھت گر گئی اوکاڑہ میں چھت گرنے سے6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیںریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور3بچے شامل ہیں. پنڈی بھٹیاں میں آندھی کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہواﺅں کے باعث چند مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی تھیں جس سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا اور لیسکو کے50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے تھے اعوان ٹاﺅن، سبزہ زار، امام یہ کالونی اور شاہدرہ میں بجلی بحالی کا کام تاحال جاری ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے ادار ے الرٹ رہیں انہوں نے انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں عثمان بزدار نے کہا کہ امدادی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے