کینیڈا میں بےگناہ پاکستانی خاندان کا قتل دہشتگردی ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کینیڈا میں بےگناہ پاکستانی خاندان کا قتل دہشتگردی ہے، دعا ہےکہ متاثرہ خاندان کوانصاف ملے اور دنیا بھر میں تعصب سے پاک معاشرہ پروان چڑھے، میری تمام تر ہمدردیاں زندہ بچ جانے والے بچے کے ساتھ ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کینیڈا میں بےگناہ پاکستانی خاندان کا قتل دہشتگردی ہے، میری ہمدردیاں زندہ بچ جانے والے بچے کے ساتھ ہیں، دعا ہےکہ وہ تعصب سے پاک دنیا میں پروان چڑھے، دعا ہےکہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملے۔
واضح رہے کینیڈا میں دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند ڈالا، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوگیا۔ خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔ ادھرکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ایک دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند ڈالا، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوگیا۔ خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔
دہشتگردی کے ایک اور واقعے سے پاکستانیوں سمیت مسلم کمیونٹی تشویش کا شکار ہو گئی۔ادھرکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔کینیڈین پاکستانی رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کا مقابلہ کرکے جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے